ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگراں کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ:بلوچستان کی نگراں کابینہ کے ارکان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگراں کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھا لیا، بلوچستان کی نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔

صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی اور سابق اراکین اسمبلی تقریب میں شریک ہوئے، گورنرعبدالولی کا کڑ نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے کے بعد نگراں وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔

پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگراں کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔حلف لینے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی، پرنس احمد علی ، امجد رشید، عبدالقادر بلوچ اور جان اچکزئی شامل ہیں۔

نگراں وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے اپنے تین مشیر بھی مقرر کیے ہیں۔شانیہ خان مشیر برائے سوشل ویلفیئر ترقی خواتین مقرر کی گئی ہیں جبکہ دانش لانگو وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے ایری گیشن بن گئے اور عمیر محمد حسنی کو مشیر برائے مائینز اینڈ منرلز مقرر کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں