ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری،بیٹرز میں بابر ٹاپ پر برقرار

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں بابر کیبعد جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے جب کہ  پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں، ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈکا پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جب کہ فاسٹ بولر حارث رئوف رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد  36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ادھر ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے ، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور تیسرے نمبر پر بابر اعظم موجود ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہیں،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے آل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں