ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپٹ سرمایہ داروں نے اپنی نسلوں کیلیے دولت اکٹھی کرلی،  عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ ملک پر مسلط ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے اپنی نسلوں کے لیے دولت اکٹھی کرلی، قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کردیا عوام کو صاف شفاف طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے موقع دیا جائے، نگرانوں کودعوے اعلانات نہیں عملی کام کرنا چاہیے بروقت صاف شفاف الیکشن ہی مسائل کے حل کی راہ متعین کر سکتی ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  غیر آئینی اقدامات نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،غیر جانبدار ،اہل وایماندار لوگ ہی صاف شفاف الیکشن کرواسکتے ہیں۔ملک کے مسائل کی ذمہ دار اسٹلشمنٹ ،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم جماعتیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے عوام الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ملک میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے اور دوسری جانب ظلم اور بدامنی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  نگران حکومت نے آتے ہی پٹرول کی قیمت میں20 روپے لٹر اضافہ کرکے سابقہ نااہل ،ناکام حکومت کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کر دیا گزشتہ چند ماہ میں بجلی قیمت میں72 فیصد اضافہ ہوا، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش پر سبسڈی ختم کردی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ گورنز ہاوسز ایکڑوں اور میلوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور وائٹ ہاوس سے بھی کئی گنا بڑے ہیں، بیوروکریسی محلات میں مقیم ہے ، غریب فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں، فاقوں سے مررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں