ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بریکس میں مشترکہ کرنسی کے اجراء کے لئے کوششیں جاری رہیں گی: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ بریکس میں مشترکہ کرنسی کے استعمال کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔

صدر پوتن نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانزبرگ میں منعقدہ 15 ویں بریکس سربراہی اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی  ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا  ہے کہ” بریکس ممالک کے درمیان لین دین کے لئے مشترکہ کرنسی کا استعمال ہم سب کے لئے اہمیت کا حامل موضوع ہے۔ اگرچہ یہ ایک پیچیدہ موضوع ہے لیکن مسائل کے حل کے لئے جیسے بھی ہو ہم آگے بڑھنا جاری رکھیں گے”۔

انہوں نے بریکس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے والے نئے رکن ممالک کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ میں اپنے تمام ہم منصبوں کو یہ ضمانت دینا چاہتا ہوں کہ بریکس کے عالمی اثرونفوذ میں اضافے کے لئے آج آپ کے ساتھ مل کر ہم نے جو کاروائیاں شروع کی ہیں انہیں جاری رکھا جائے گا”۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ بریکس کی وسعت کوئی آسان کام نہیں ہے۔ میں، اس معاملے میں کوششوں پر،  جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بریکس نے سعودی عرب، ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ایران اور مصر  کی رکنیت درخواستیں قبول کیں اور دیگر ممالک کو تنظیم میں رکنیت کی دعوت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں