ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغرب زدہ حکومتیں ملکی مسائل کا حل نہیں، راشد نسیم

problems

فیصل آباد: نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ مغرب زدہ شخصیات کی حکومتیں ملک کے مسائل کا حل نہیں۔

راشدنسیم کاکہنا تھا کہ ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اسلامی اذہان، اہل اور ایمان دار لوگوں کو مسند اقتدار پرہونا چاہیے، قوم اس مقصد کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

المرکز الاسلام فیصل آباد میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی جماعت سید ابوالاعلیٰ مودودی نے اسلامی ریاست کا نظریہ اس وقت پیش کیا جب دنیا میں سرمایہ دارانہ اور کیمونسٹ ادوار کا راج تھا، اس وقت ان کی آواز تنہا تھی، لیکن آج پاکستان کا ہر شہری اسی نظام کا خواہاں ہے حتیٰ کہ سیکولر جماعتیں بھی مدینہ کی اسلامی ریاست کا نعرہ لگانے پر مجبور ہیں، اگرچہ ان کے نعروں میں اخلاص نہیں اور وہ محض عوام کی ہمدردی چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں