اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے 400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کر دی۔
سینیٹر مشتاق نے واضح کیا ہے کہ لوگ سول بغاوت کی طرف جارہے ہیں، حکومت کوعوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔
کمیٹی نے بجلی بنانے والے کارخانوں(آئی پی پیز ) کے مالکان کی تفصیلات طلب کر لی کمیٹی نے قومی ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھادیئے کمیٹی ارکان ڈٹ گئے کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پیسہ نہیں بڑھنے دینگے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کااجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران نیشنل ایوارڈز کے حوالے سے کمیٹی میں اعتراضات اٹھ گئے۔
