پالے کیلے: ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے اسکواڈ ہی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان رہیں گے۔
اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے تیسرے اور اہم میچ میں کل پاک بھارت ٹیموں کا ٹکراؤ سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

