پالے کیلے: سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ ایشیاء کپ 2023 کے ہائی اوکٹین میچ میں بھارتی ٹیم ٹاس جیت ۔کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے پوری ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی
سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے روہت شرما 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے اور اب ویرات کوہلی 4 رنز بنا کر اوٹ ہوگئے ہیں۔ اس وقت کریز پر شبمن گل اور نئے آنے والے بلے باز شریس ائیر موجود ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیڈیم کے اندر اور اس کے آس پاس بارش ہوئی جس سے گراؤنڈ اسٹاف کو پچ کو ڈھانپنے پر مجبور کیا گیا، آدھے گھنٹے کے بعد بارش رک گئی تھی۔
اس سے قبل پالے کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔
ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بھارت کے ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے وکٹیں بچا کر میچ کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 5ویں وکٹ کیلئے 100 رنز سے زائد کی شراکت داری ہوئی، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔
بعدازاں ایشان کشن 82 گیندوں پر 81 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، کشن کے بعد ہاردک پانڈیا بھی شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کو کیچ تھما بیٹھے، پانڈیا نے 90 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے بعد جلد ہی 2 مزید وکٹیں گر گئیں، جڈیجا 22 بالز پر 14 رنز بنا کر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے جبکہ شاردل ٹھاکر نے 3 رنز بنا کر نسیم شاہ کی بال پر شاداب کو کیچ دے دیا، دیگر کھلاڑیوں میں کلدیپ یادیو 13 بالز پر 4 جبکہ جسپریت بمراہ نے 14 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی باؤلرز نے مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین آفریدی نے 2 میڈن اوورز بھی پھینکے۔
حارث رؤف نے 9 اوورز میں 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 8 اوورز میں 36 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ کھیل شروع ہونے کے بعد وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے باعث میچ دو مرتبہ روکنا پڑا، تاہم اب پالے کیلے میں موسم خوشگوار ہے اور بادل جھٹ چکے ہیں۔