خیبر: تیراہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہل کاروں کے مابین جھڑپ ہوئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
مارا جانے والا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
