ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے،  مولاناعبدالحق ہاشمی

ruling class

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی قیمتوں اور بدترین مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی عوام الناس ،تاجر برادری دکاندار ،وکلاء وصحافیوں کے تعاون سے آج ملک گیر ہڑتال کریگی بلوچستان میں گوادرسے ژوب اور صوبائی دارالحکومت میں تمام دکانیں ،مارکیٹیں بند ہوگی ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے، پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرنے ،لوٹ مار ،مہنگائی ،بدعنوان ،مفت خوروں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کل کے ہڑتال کی کامیابی تاجر برادری دکاندار اورعوام الناس کی کامیابی ہے بجلی کے بھاری بلوں ،بدترین مہنگائی سب کا بنیادی مسئلہ اورپریشانی ہے ۔الحمداللہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تمام اضلاع بڑے شہروں میں تاجروں دکانداروں اوروکلاء سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے حمایت وتائیدکرکے حوصلہ دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں