ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ:مسلسل بارش کی وجہ سے سپر4 مرحلے کی میچز منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: سری لنکن لنکا میں جاری ایشیا کپ کے دوران کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے سپر فور مرحلے کے دیگر میچز ہمبنوٹا میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا باقاعدہ اعلان جلد سامنے آجائے گا۔  ذرائع کے مطابق سپر 4 مرحلے کے سری لنکا میں شیڈول میچز جن کا آغاز9 ستمبر سے ہونا ہے  وہ اب کولمبو کے بجائے ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔

کولمبو میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن بورڈ کی مشاورت کے بعد پی سی بی نے بھی میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

براڈ کاسٹرز سے بھی لاجسٹک ایشوز پر تبادلہ خیال کے بعد میچز کی کولمبو سے منتقلی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سپر فور مرحلے میں اہم مقابلہ 10 ستمبر کو پاکستان کا  ہے جس میں مدمقابل ممکنہ ٹیم بھارت کی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز پاکستان اور دبئی میں کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں