ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے”غیر قانونی ماہی گیری” کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا

بیجنگ:چین نے نام نہاد “غیر قانونی ماہی گیری” کے امریکی بلاجواز الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا اوراپنے ماہی گیری جہازوں کی غیر قانونی،غیررپورٹ شدہ اورغیر منظم (آئی یو یو) ماہی گیری کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزپریس کانفرنس میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

 ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور روایتی بین الاقوامی طریقہ کارکے مطابق، آئی یو یو کی سرگرمیوں کا مطلب ماہی گیری جہاز ہیں۔ انفرادی ماہی گیر جہازوں کی آئی یو یو سرگرمیوں کو ان کے ممالک سے منسوب نہیں کیا جانا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کیلیے ایسی کوئی قانونی بنیاد نہیں کہ وہ آئی یو یو ماہی گیری کے لیے کسی ملک کی نشاندہی کرے جو چھوٹی تعداد میں ماہی گیر جہازوں کی سرگرمیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں