ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کے لیے 30لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے  ایتھلیٹ ارشد ندیم  کے لیے 30لاکھ کی  انعامی رقم کا اعلان  کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلی ٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ اسپورٹس  نے ارشد ندیم کے لیے 30 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ،اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ  ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی پذیرائی کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا جلد کیا جارہا ہے۔پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔ تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں، حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں