ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کی میزبانی میں جی20 اجلاس

بھارت کی میزبانی میں دنیا کے مضبوط معاشی ملکوں کی تنظیم جی20 کا دو روزہ اجلاس ہفتے سے نئی دہلی میں شروع ہو گیا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے علاوہ مصر، متحدہ عرب امارات، جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے سربراہان، یورپی یونین کے اعلیٰ ذمہ داران اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے صدور دہلی میں موجود ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز عالمی رہنماؤں کا فوٹو سیشن ہوا جس کے بعد اجلاس کے پہلے سیشن کا باقاعدہ آغاز ‘ون ارتھ’ کے موضوع سے ہوا۔ عالمی رہنماؤں نے صاف توانائی اور کاربن گیسوں کے صفر اخراج کے ہدف کو جلد حاصل کرنے پر گفتگو بھی کی۔ بھارتی صدر دروپدی مرمو کی جانب سے مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں