ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔

اس حوالے سے نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں