ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سید علی گیلانی اسلامی تحریکوں کے قائدین کے لیے مشعل راہ تھے، دردانہ صدیقی

کراچی: حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے  کہا ہے کہ سید علی گیلانی  عظیم مجاہد ,آزادء کشمیر اور الحاق پاکستان کی توانا ترین آواز ,حریت اور جہد مسلسل کا استعارہ ,تمام ظلم اور جبر کے سامنے بے خوف کلمہ حق کہنے والے بلند پایہ لیڈر تھے،  سید علی گیلانی اسلامی تحریکوں کے قائدین کے لیے مشعل راہ تھے۔

دردانہ صدیقی نے کہا کہ سید علی گیلانی آزادی کشمیر کے سرگرم ,متحرک مجاہد اور پوری امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ تھے، بزرگ رہنما  پیرانہ سالی اور علالت کے باوجود  اسلام اور آزادی وطن کی خاطرقید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے مگر تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کو کمزور نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہاکہ   تحریک آزادی میں ان جیسے روشن کردار کا خلا تادیر پر نہیں کیا جا سکے گا، بحثیت حریت رہنما ,  دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں, آزادی کے قافلوں اور  اسلامی ممالک کے لئے اعلی مثال , ثابت قدمی اور جہد مسلسل کا استعارہ تھے۔

 انہوں نے تحریک آزادی کے لیے سید علی گیلانی کی جہد مسلسل اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مغفرت، بلندی درجات  کی دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں