ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کی اپیل: شمالی کوریا روس کو اسلحہ بیچنے سے باز رہے

شمالی کوریا کے لیڈر’ کِم جونگ اُن’ روس پہنچ گئے ہیں ۔

روس میں ان کے بین الوفود اور دو طرفہ مذاکرات متوقع ہیں۔

اس دوران امریکہ انتظامیہ نے ‘کِم جونگ اُن’ سے اپیل کی ہے کہ "ماسکو کے ہاتھ اسلحے کی فروخت نہ کی جائے”۔

وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کی  ترجمان آڈریئن واٹسن  نے یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کِم۔پوتن مذاکرات میں ایک بڑے پیمانے کا اسلحہ سمجھوتہ ایجنڈے پر آ سکتا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ” ہم شمالی کوریا سے اپیل کرتے ہیں کہ پیانگ یانگ انتظامیہ، روس کو اسلحے کی فراہمی یا اسلحے کی فروخت نہ کرنے سے متعلقہ یقین دہانیوں پر کاربند رہے”۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی ذرائع ابلاغ نے  دعوی کیا تھا کہ کِم،  پوتن کے ساتھ اسلحے کے مول تول کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں