ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سپریم کورٹ آنیوالوں سے مہمانوں جیسا سلوک کریں،چیف جسٹس کی عملے کو ہدایت

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے اپنے عملے کو ہدایت کی ہے کہ عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں، لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے عدالت آتے ہیں۔ 

پیر کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی پہلے روز بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے اور وہ اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئیجہاں  عملے نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان  نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے عدالت آتے ہیں لہذا  آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ یقینا کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں