ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشین ائیرلائن کا خصوصی رعایت کیساتھ کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان

کراچی:ملائشیا کی باٹک ائیر لائن نے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔

 باٹک ائیر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، اسی سلسلے میں باٹک ائیر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی، ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔

ائیر لائن اعلامیے کے مطابق باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ ائیر لائن نے اسٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کے لیے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ باٹک ائیر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان اسٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں