ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی بند کر دی

راولپنڈی:آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی عدم فراہمی پر ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، آزاد کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ ڈویژن، اٹک اور گلگت بلتستان کو پٹرول کی سپلائی بند رہے گی۔آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وائٹ آئل پائپ لائن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد ، کرایوں میں اضافہ او پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مقامی 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد تک بڑھائی جائے،ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات کی عدم منظوری تک پٹرول کی سپلائی معطل رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں