ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی

نئی دہلی: بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد کینیڈا میں کینیڈین شہریوں کے لئے اپنی ویزا سروس کو معطل کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے اگلے نوٹس یا تا حکم ثانی ویزا سروس کو معطل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آن لائن ویزا درخواستوں کو دیکھنے والے ویزا ایپلی کیشن سینٹر بی ایل ایس انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا جس میں بھارتی مشنز کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر ویزا سروس معطل کی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ویزا معطلی کے فیصلے پرعملدرآمد 21ستمبر 2023سے ہوگیا ہے جو اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے یہ فیصلہ کینیڈین حکومت کی جانب سے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام کے بعد کیا ہے جس میں کینیڈا کی حکومت نے کہا ہیکہ اس کے پاس ناقابل تردید شواہد ہیں کہ بھارت ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہے۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان اس معاملے پر سفارتی کشیدگی میں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ممالک کے سفیر بھی ملک بدر کیے جاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں