ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

حیدرآباد:ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر ورلڈ کپ کے اختتام تک قومی اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔مکی آرتھر انگلینڈ سے کاونٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔

مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے تاہم وہ اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔ 

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں