ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرکوٹ میں 3 کمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

drowned in a pond

عمرکوٹ: تین کمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عمر کوٹ کے علاقے کنری کے قریب نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں تین کمسن بچے پانی کے تالاب کے پاس کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے، جن کی شناخت صنعان، مقصود اور مہک کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو تالاب سے نکال کر کنری ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکڑز نے موت کی تصدیق کردی جس کے بعد بچوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں