ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ، پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

defeated

کھٹمنڈو: پاکستان ٹیم وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز نہ کرسکی اور سری لنکا کے ہاتھوں 19رنز سےشکست کھاگئی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

ٹریبھون کرکٹ اسٹیڈیم کھٹمنڈومیں کھیلے گئے وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ کے تیسرے میچ میں گرین شرٹس اور سری لنکا مدمقابل ہوئے۔ بارش کے باعث میچ کو 5اوورز تک محدود کیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر63رنز بنائے۔ سمتھ کارنارتنے 25 اورسارتھ گلہیتیاوا24رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ مثل خان نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم ایک وکٹ پر مقررہ 5اوورز میں 44رنز بناسکی۔ احمد یار نے 21رنزبنائے جبکہ چناکا پشپا کمارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت اور بنگلہ یش کا میچ بارش کی نذر ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعے کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں