ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کناری جزائر کے جنگلات میں آگ، 3 ہزار شہری علاقے سے نکال لئے گئے

اسپین کے کناری جزائر میں کل سے لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور 3 ہزار شہروں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اسپین کے جنوب اور مراکش کے مغرب میں واقع کناری جزائر کے جنگلات میں کل آگ لگ گئی تھی۔

جزیرہ ٹینرائف انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سے سانٹا اُرسولا سے 2 ہزار  400 اور لا وروٹاوا سے 600 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں 7 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں