ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‏ اسرائیل نے ایک بار پھر خودکو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کر دیا،خواجہ آصف

negotiations

سیالکوٹ: مسلم لیگ( ن )کے رہنما خواجہ آصف نے فلسطینی اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے، امن کیلئے لازم ہے فلسطین کی 1967کی پہلے کی سرحدوں کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے آزادی کے حق اور اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کا حق استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی جبکہ 1800سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں