ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستانی صحافیوں کو فوری پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد: بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستانی صحافیوں کو فوری طور پر پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ویزا جاری کرنے کے حوالے سے بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں سے رابطہ کیا ہے اور انہیں فوری طور پر پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کے میگا ایونٹ میں پاکستانی صحافیوں کو ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر خود بھارتی میڈیا کی شخصیات نے بھی اظہار مایوسی کرتے ہوئے اپناردعمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے کرکٹ کے شائقین جمع ہیں جب کہ کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی بھارت پہنچ چکی ہے، تاہم بھارت کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں