ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب ملک کی بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں  پاکستان کی اننگز سے قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

نجی ٹی وی پراگرام میں  شعب ملک نے اننگز بریک میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم یہ345رنز کا بڑا ہدف بھی حاصل کرلے گی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پچھلے میچوں کے مقابلے میں یہ پچ بہت بہتر ہے، نواز اور شاداب کی بولنگ جس طرح کامیاب نہیں رہی اسی طرح سری لنکا کو بھی بولنگ میں مشکل ہوگی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر اس پچ پر پاکستان کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے کوئی دو بھی سنچری اسکور کرلیتے ہیں تو یہ ہدف کوئی مشکل ہدف نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں