ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس نے بچوں کے قتل کا مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مغربی میڈیا کی جانب سے بچوں کے قتل سے متعلق پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مغربی میڈیا کی جانب سے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں تنظیم کے خلاف دعوے میں حماس پر بچوں اور شہریوں کے قتل عام کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے واضح کہا ہے کہ بعض مغربی ذرائع ابلاغ بالکل من گھڑت الزامات عائد کررہا ہے، جسے ہم رد کرتے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی میڈیا فلسطینیوں اور ظلم و غاصبیت کے خلاف ان کی مزاحمت پر جھوٹ اور بہتان لگا کر صہیونی بیانیے کی تشہیر کررہے ہیں، جو کہ غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ بچوں کے قتل سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔

مغربی میڈیا کے الزامات کے حوالے سے حماس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ صہیونی  بیانیے کا ساتھ دیا جا رہا ہے جب کہ غزہ میں ہونے والے قبضے اور صہیونی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام جیسے جرائم کو چھپایا جا رہا ہے۔

تنظیم نے مغربی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرے اور اسرائیلی بیانیے کو  بند آنکھوں کے ساتھ پیش نہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں