ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا، فواد حسن فواد

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا ایک سال میں خسارہ 156 ارب روپے جبکہ مجموعی خسارہ 713 ارب روپے ہے، پی آئی اے کے 34 میں سے 15 جہاز گراؤنڈ ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہاکہ   صرف 19 جہاز اڑ رہے ہیں اس میں سے بھی بعض گراؤنڈ ہوتے رہتے ہیں، نجکاری کا عمل تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کسی ملازم کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ  نجکاری کے بعد بہت سے اداروں کی کارکردگی بھی بہت بہتر ہوئی اور ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، میں نے گزشتہ روزنجکاری ایجنڈے سے متعلق تفصیل سے بتایا ، میں سمجھتا ہوں آپ جس بھی عہدہ پر ہوں فیصلے کے بعد اس کی اونر شپ آپ پر عائد ہوتی ہے ، ماضی میں جن عہدوں پر رہا اس وقت فیصلوں سے متعلق میری ذاتی رائے واضح رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں