ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں اسرائیلی سفارتکار کو ایک شخص نے چھرا گھونپ دیا

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک شخص نے اسرائیلی سفارت کار کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو چاقو کے ساتھ دیکھا، جبکہ دوسرےکا کہنا تھا کہ اس نے خون میں لت پت شخص کو گاڑی سے ٹیک لگاتے اور پھر پولیس سے بات کرتے دیکھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس شخص کو چینی دارالحکومت کی ایک سڑک پر چاقو سے وار کیا گیا۔ چھری بردار شخص کو بعد میں اس جگہ سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں