ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوسٹ گارڈز کی سمندر میں کارروائی، اسپیڈبوٹ سے اربوں مالیت کی منشیات برآمد

کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ایک کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے جیوانی سے سمندر کے ذریعے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ سے منشیات کی کھیپ برآمد کرلی۔

ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) کی بوٹ کو دیکھ کر اپنی اسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس کی چیکنگ کے دوران833کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالر (تقریبا 5 ارب روپے سے زائد) بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں