ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ صورتحال ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھرمیں الرٹ جاری کردیا

واشنگٹن: امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھر میں الرٹ جاری کردیا، یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی پر اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ پناہ گزینوں، ان کے ساتھ روا سلوک پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں