ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن کیلیے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دینا ہوگی، سعودی عرب

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے منصفانہ حل تک پہنچنے کی ضمانت دینا ہوگی۔

دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل اور آسیان تنظیم کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں سعودی ولی عہد نے غزہ میں جاری اسرائیلی  حملوں اور بم باری کو فوری طور پر بند کرنے اور فلسطینیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح سے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

جمعہ کے روز اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور ان کی املاک کو تباہ کرنے کے لیے کیا جانے والا فوجی آپریشن بند ہونا چاہیے۔ وہاں بڑھتا ہوا تشدد قابل افسوس ہے، جس کی قیمت نہتے لوگ ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے اس طرح کے حالات پیدا کیے جانا ضروری ہیں جو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے منصفانہ حل تک پہنچنے کی ضمانت ہوں۔

واضح رہے کہ سعودہ شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں