ترکیہ نے کہا کہ وہ وینزویلا کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے بارے میں امریکہ کے بیان کو درست سمت میں ایک قدم کے طور پر دیکھتا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم بولی ویرین ریپبلک آف وینزویلا کی حکومت اور وینزویلا کی اپوزیشن کو، جس کی نمائندگی یونٹی پلیٹ فارم نے کی ہے، کو سیاسی حقوق کی حمایت اور بارباڈوس میں 17 اکتوبر کو ہونے والے معاہدوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جو سب کے لیے ووٹ دینے اور منتخب ہونے کے حق کے ساتھ ساتھ قومی مفادات کے تحفظ کی ضمانت بھی دیتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ وینزویلا میں 2024 میں ہونے والے انتخابات کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے منعقد کروانے کے لیے اگر ضرورت پڑی تو وینزویلا کے حکام کو ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ، جاری کردہ بیان میں امریکہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کو کو درست سمت قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "جمہوریہ ترکیہ یکطرفہ پابندیوں کے خلاف اپنا اصولی موقف برقرار رکھتا ہے اور ماضی کی طرح آج بھی ہمارے دوست وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے۔
امریکی انتظامیہ نے وینزویلا میں حکومت کی جانب سے 2024 میں انتخابات کے انعقاد کے لیے حزب اختلاف کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد ملک کے تیل، قدرتی گیس اور سونے کے شعبوں پر لگائی گئی کچھ پابندیوں کو معطل کر دیا ہے۔