ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر کو فون، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر کو فون کرکے غزہ کی صورت حال پر گفتگو کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا ہے، جس میں انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری کے بعد کی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر سے گفتگو میں اسرائیلی فوج کی غزہ کے اسپتال پر  بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس خوں ریزی کو روکنے کے لیے اسرائیل پر  دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کے لیے اقدامات کرے۔

نگراں وزیراعظم نے تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں  نے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے غزہ کی ناکا بندی ہٹانے پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے  فلسطینی عوام کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں