ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی غزہ پر بمباری: لندن میں لاکھوں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے

لندن: غزہ پر اسرائیلی بمباری اور کھلی دہشت گردی کے خلاف لندن میں لاکھوں افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

ہفتے کے روز مظاہرین نے شہر کے سب سے بڑے سینٹرل پارک سے وزیر اعظم رشی سونک کی ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل محاصرہ ختم اور فضائی حملے بند کرے، جس میں 4,000 سے زائد فلسطینی شہید اور 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھرہوگئے۔

قبل ازیں حکام نے مظاہرہ کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ برطانیہ کی یہودی برادری کے احساسات و جذبات کا بھی خیال کریں۔

یہ مظاہرہ ہفتے کے روز رفح بارڈر کراسنگ کے کھلنے کے ساتھ ہی شروع ہوا،جس میں امداد کو مصر سے غزہ تک جانے کی اجازت دی گئی۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے امدادی ترسیل کو “لائف لائن” قرار دیا ہے، حالانکہ اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ غزہ میں “انسانی تباہی” سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں