ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم کا قرضہ ختم ہو جائے گا، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض نہیں بڑھے گا اور اب گیس سیکٹر میں نقصانات نہیں ہوں گے۔

نگراں وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ   کل ایک کروڑ میں سے 57 لاکھ گیس کنکشنز کا ٹیرف نہیں بڑھایا گیا،روس کے ساتھ تیل خریداری کا کمرشل معاہدہ ہوچکا جس کے تحت سالانہ 90 لاکھ میٹرک ٹن تیل درآمد کریں گے، امید ہے روسی خام تیل مارکیٹ سے 10 سے 15 ڈالر فی بیرل سستا پڑے گا ۔

انہوں نے  کہا کہ ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اب اسے حتمی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا جو ایک بڑی کامیابی ہے، گیس سیکٹر میں گزشتہ چند سالوں میں گردشی قرضہ 400 ارب روپے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں