ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر: اسرائیل کے جاسوس بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت

دوحہ:اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو قطری عدالت نے سزائے موت سنادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   قطر کی عدالت نے بھارتی بحریہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے اہلکاروں پر جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت سنادی ہے، جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فیصلے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتیوں کی سزائے موت کاسننے کے بعد گہرے صدمے میں ہیں، قطری عدالت کے تفصیلی فیصلا سامنے آنے کے بعد تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ  بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا تھا۔

بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سزا پانے والے ملزمان میں بھارتی بحریہ کا سابق افسر کیپٹن نوتیج سنگھ گل، برندرہ کمار  ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگنا کر پکالا،  سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر ہندوستانی حاضر سروس نیول آفیسر کلبوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے، ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کاروائیاں بھی پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں