ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری،ہلاکتیں 7 ہزار سے متجاوز

غزہ میں نہتے فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے سامنے بے بس ہوگئے، بمباری سے مزید 756 فلسطینی جاں بحق  ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔

غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے،اسرائیلی قوتوں کے تازہ حملوں میں مزید 344 بچوں سمیت 756 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جن میں 3 ہزارسے زائدبچے اور 17سو خواتین شامل ہیں جبکہ 18 ہزار زخمی ہوئے ہیں ۔

غزہ میں اسرائیلی فوج نے الوفا ہسپتال کے قریب بھی بمباری کی جس سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملہ رہائشی عمارتوں پر کیا گیا جس سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، فضائی حملے کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

یاد رہے ہک 2005 کے بعد سے اب تک غزہ کو 5 بار اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہوا ہے اور اس بار ہونے والی شہادتیں گزشتہ 18 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 12 ہسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیل اب بھی غزہ پر خوفناک بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ کی پٹی میں پورے پورے محلے تباہ ہو گئے اور خاندانوں کے خاندان ملیا میٹ کر دئیے گئے ہیں ، غزہ میں عبادت گاہوں اور اقوام متحدہ کے اسکولوں کو بھی اسرائیل کی بمباری سے محفوظ نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے اپیل کی کہ غزہ پر بمباری بند کی جائے اور بچوں اور شہریوں کی جانوں کو بچایا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں