ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے نام

پونے: ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک میچ میں اب تک سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ جنوبی افریقا نے اپنے نام درج کروا لیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا نے چھکوں کی بارش کردی اور عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

 

نیوزی لینڈ نے میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس میں جنوبی افریقی بیٹر ڈی کاک نے 3 چھکے اور 10 چوکے لگا کر 116 بالز پر 114 رنز کھیلے جب کہ وینڈر ڈوسن نے 118 بالز پر 5 چھکے اور 9 چھکے لگا کر 133 شان دار 133 رنز بنائے۔ بعد میں ڈیوڈ ملر نے بھی 4 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 30 گیندوں پر 53 رنز مجموعی اسکور میں شامل کیے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما، ہین رچ اور ایڈم میکرم نے بھی ایک ایک چھکا لگا کر ٹیم کو ریکارڈ دلوانے میں مدد کی۔

 

اننگ کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں افریقی بیٹرز نے مجموعی طور پر 15 چھکے اور 26 چوکے لگا کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں