اسلام آباد: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی میعاد 4 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ دوسری جانب نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے درمیان اہم ملاقات میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نگراں وزیراعظم کو کھیل میں بہتری کے لیے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا، جس پر سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ذمے داریاں سنبھالے سے متعلق سوچ کر بعد میں جواب دینے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی میعاد 4 نومبر کو ختم ہوگی، کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ہیں جب کہ ان ہی دنوں میں پی سی بی کی کمان میں تبدیلی کی باتیں بھی زیرگردش ہیں۔