ممبئی: گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو بدترین شکست دی تھی ، جس کی خوشی میں بھارتی کرکٹر محمدشامی سجدے کے لیے نیچے بیٹھے لیکن پورا سجدہ نہ کرسکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد شامی کی ایک وڈیو خوب وائرل ہوئی ہے ، جس میں محمد شامی سجدے کے لیے نیچے بیٹھے لیکن سجدہ کیے بغیر اُٹھ گئے، میچ کے شائقین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی سجدہ کرنا چاہ رہے تھے لیکن اُن کی ٹیم کے کھلاڑی فوری طور پر آگے بڑھے اور گلے لگانے لگے ، جس کی وجہ سے وہ پورا سجدہ نہیں کرسکے۔
اس حوالے سے شائقین کا کہنا تھا کہ محمد شامی نے پورا سجدہ اس لیے نہیں کیا کیوں کہ بعد میں بورڈ آف سینٹرل آف انڈیا ( بی سی سی آئی ) اُن کے لیے مسائل پیدا نہ کرے، جس کی وجہ سے اُن کے کیرئیر کو خطرہ لاحق ہوجائے۔
Shami ko Troll krne walo
Remember the name –
Muhammad Shami 🔥
Most wickets for India in World Cup ⁰45 – Mohammed Shami
Most ODI five-fors for India ⁰4 – Mohammed Shami pic.twitter.com/5rATBGJ4bl
— Sameer Ahmed (@Sameer162019) November 2, 2023
گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ، جس میں بھارتی کرکٹر محمد شامی نے بالنگ میں اہم کردار ادا کیا، شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں انہوں نے کسون رجیتھا کوآؤٹ کیا جو کہ ان کی پانچویں وکٹ تھی، وہ گراؤنڈ میں گھٹنوں کے بل بیٹھے لیکن سجدہ نہ کیا اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔