ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفاری پارک میں دعا فاؤنڈیشن کے تحت شجرکاری

کراچی : شہر قائد کے سفاری پارک میں دعا فاؤنڈیشن کے تحت پھول دار پودے لگائے گئے ہیں۔

شجر کاری کی اس مہم میں سفاری پارک کو پانچ ہزار پودے دیے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی نے دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاحی اور سماجی شعبے کا یہ اقدام شہر میں خوشگوار تبدیلی کا باعث ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں طلبہ و طالبات کی شمولیت سے نئی نسل کو اس کی اہمیت سے آگاہی ہوگی۔ سفاری پارک آنے والے افراد کے لیے یہ پودے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ امجد زیدی، دعا فاونڈیشن کے عہدیداروں، رضاکاروں اور طلبہ و طالبات نے سفاری پارک میں جٹروفا، ٹکوما، ہیبسکس، زیتون ، املتاس اور افریقن ٹیولپ کے پودے لگائے۔

دعا فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر خان، سیکرٹری فیاض عالم اور عدنان رشید نے کہا کہ دوا فاؤنڈیشن کے تحت سفاری پارک کو جلد مزید پودے دیے جائیں گے ۔ ان پھولدار پودوں سے یہاں آنے والوں کو ایک تبدیلی کا احساس ہوگا۔ کراچی میں شجرکاری وقت کا تقاضا ہے، جس کو فروغ دے کر نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے بلکہ شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مہم میں اسکول کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں کیسیا نوڈوسا، گل مہر، چائناروز اور بادام کے درخت لگائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں