ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی شہریوں کی کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

غزہ : اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمین اور فضا سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین سے اسرائیلی حملوں کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کو بھی نہ بخشا اور اسپتالوں پر بھی میزائل داغے۔

https://www.instagram.com/reel/CzLf7PQPGhf/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا پر فلسطین سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک کنارے بیٹھے فلسطینی شہری کھلے آسمان تلے کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور ایسے میں آسمان پر راکٹ اڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 826 بچوں اور 2 ہزار 405 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں