ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اپنے بھائیوں کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے، ترک صدر

انقرہ:ترکی کےصدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “یقین رکھیں کہ ہم فلسطین کے مسئلے پر اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے  اور جو کچھ نظر آ رہا ہے اس سے زیادہ کر رہے ہیں ،ہم نے غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر یا بے یارومددگار نہ چھوڑا اور نہ ہی  چھوڑیں گے ۔

ترک صدر نے کہاکہ غزہ پر صہیونی فوجیوں کی بمباری افسوسناک ہے، عالمی اداروں کوچاہیے کہ اسرائیل کے اوپر روس کے طرز کی پابندی لگائے ، اسرائیل انسانیت کا قتل عام کررہاہے، اگر اس کو نہیں روکا گیا تو خطے کے حالات سنگین ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسرائیل کی سفاکیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے، اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی کرکے امدادی ٹرکو ں کو راستہ دے، اسرائیل کی درندگی انسانیت کا قتل ہے، اسرائیل کی جارحانہ جنگ کے خلاف ہم عالمی عدالت جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں