ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاربن کا اخراج کرنے والے کارخانوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے کاربن کا اخراج کرنے والے کارخانوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کاربن  کے خارج کی مقدار کے مطابق کارخانوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں 3 کڑور سے زائد موٹر سائیکلز سے 10 کروڑ افراد مستفید ہوتے ہیں۔  سالانہ 27لاکھ بائیکس کا اضافہ ہورہا ہے جن میں الیکٹریکل بائیک کی تعداد صرف2500ہے۔الیکٹریکل بائیک میں شور نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کو اس کی ترغیب نہیں مل رہی ہے۔کمیٹی نے ملک بھرمیں  چارجنگ اسٹیشنز کے لیے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی کا  اجلاس بدھ کو سینیٹر سیمی ایزدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں کاربن مارکیٹ پالیسی کے رہنما   اور COP28  کے لیے پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی  نے کہا کہ  کاربن مارکیٹ میں، حکومت مخصوص صنعتوں کے لیے اخراج کو کنٹرول کرتی ہے۔  کاربن مارکیٹ پالیسی فریم ورک پیرس معاہدے کے اصولوں کے مطابق تیار کیا  جا رہا ہے  پالیسی کا مسودہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کمیٹی نے متفقہ طور پر کاربن مارکیٹ کے رہنما اصول  کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے اس کی توثیق کی۔موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے سیکرٹری نے کمیٹی کی بریفنگ کے دوران COP28 کا تفصیل سے  جائزہ پیش کیا، جو دبئی، متحدہ عرب امارات میں 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک  ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں