ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا، کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم ازکم 3 کان کن ہلاک

کولمبیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

سانتاندر انتظامی علاقے کے لینڈزوری قصبے میں کوئلے کی کان میں گیس جمع ہونے سے دھماکہ ہوا۔

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 3 کان کنوں کی لاشیں برآمد  کیں۔

سانتاندر رسک مینجمنٹ آفس کے منیجر فابیان  وارگاس نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید 2 کان کن ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

شہری دفاع، پولیس اور کان کنوں پر مشتمل کئی رضاکار تنظیموں کو علاقے میں روانہ کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا کہ کوئلے کی کان غیر قانونی ہے اور اسے بند کرنے کا قانونی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں