ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملٹری کورٹس کے حق میں قرارداد کالعدم کی جائے، سینیٹر مشتاق نے قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد: ملٹری کورٹس کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کالعدم قرار دینے کے لیے سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد جمع کرادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملٹری کورٹس سے متعلق عدالت عظمیٰ کے دیے گئے فیصلے کے برخلاف سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد  کے خلاف سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد جمع کروائی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ یہ سینیٹ عدالت عظمیٰ کے فوجی عدالتوں کے خلاف دیے گئے فیصلے کی حمایت کرتا ہے، تاہم اس کے برخلاف یہاں ایوان میں ایجنڈا لائے بغیر اور سینیٹ کے رولز کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اور ملٹری کورٹ کے حق میں قرارداد منظور کروائی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہی ہوگا، یہ سینیٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتا ہے۔ سینیٹ سے ملٹری کورٹ کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں