ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر غزہ جاتے ہوئے کار حادثے میں زخمی

غزہ:یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل غزہ جاتے ہوئے کار حادثے میں زخمی ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیتھرین رسیل کی گاڑی کو حادثہ مصر میں پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے اسرائیل کا دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

یونیسیف کے میڈیا کے سربراہ کرٹس کوپر نے بتایا ہے کہ رفح جاتے ہوئے سڑک پر گڑھے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے گاڑی کھائی میں جاگری اور پلٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل کو حادثے میں کافی چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے وہ تکلیف میں ہیں تاہم یہ چوٹیں تشویشناک نہیں۔

کرٹس کوپر نے بتایا ہے کہ کیتھرین رسیل نے حادثے کے بعد غزہ کا اپنا دورہ جاری رکھا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں احتیاط کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے خطے کا اپنا بقیہ دورہ ملتوی کردیا جس میں اسرائیل کا دورہ بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے غزہ میں بچوں پر مظالم پر یونیسیف نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل نے کہا تھا کہ غزہ میں بچوں کی اموات، اغوا اور اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں